ذکا اشرف شاہین کی کپتانی کے حق میں بول پڑے

ذکا اشرف شاہین کی کپتانی کے حق میں بول پڑے

شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ جلد بازی ہے، مزید موقع ملنا چاہیے تھا، ذکا اشرف
ذکا اشرف شاہین کی کپتانی کے حق میں بول پڑے

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹانے کو ’جلد بازی کا فیصلہ‘ قرار دیا ہے۔

ذکا اشرف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان موقع دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے شاہد آفریدی کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نے انہیں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔

ذکا اشرف نے دوبارہ کپتانی ملنے پر بابر اعظم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب اُن کی قیادت میں ٹیم نئی کامیابیاں سمیٹے گی۔

ذکا اشرف نے گورنر پنجاب کے طور پر اپنے تقرر کی افواہوں پر بھی کچھ پھلے پھولے اور کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی [پی پی پی] کے فیصلے کو قبول کریں گے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین کی جگہ بابر کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا۔ فاسٹ باؤلر نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کی جہاں گرین شرٹس فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں کیویز کے ہاتھوں 4-1 سے شکست ہوئی۔

شاہین نے بابر کی تقرری کے بعد کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان سے منسوب جعلی بیان پر بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!