دورہ جنوبی افریقا کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
Webdesk
|
14 Jan 2026
لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا، پاکستانی ویمن ٹیم 10فروری سے جنوبی افریقہ کادورہ کریگی،فاطمہ ثناء دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقراررکھیں گی، سائرہ جبین اورہمنہ بلال کواسکواڈ میں پہلی بارشامل کیا گیا ہے، عائشہ ظفر،گل فیروزہ، تسمیہ رباب،نجیہہ علوی کی ون ڈے اسکواڈمیں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ عائشہ ظفر،گل فیروزہ،منیبہ علی،نصرہ سندھواورعالیہ ریاض دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں،ڈیانہ بیگ،نجیہہ علوی،صدف شمس اورسیدہ عروب ون ڈیاسکواڈمیں شامل ہیں،ہمنہ بلال،سائرہ جبین،طوبی حسن اورایمان فاطمہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے،پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم سے 6فروری تک کراچی میں ہوگا،کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، ٹی ٹونٹی میچز پوچف اسٹروم،بینونی اور کمبر لے میں کھیلے جائیں گے،ون ڈے سیریز سے قبل کمبر لے میں 50اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا،ون ڈے میچز بلوم فونٹین،سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے۔
دوسرے ون ڈے میچ کو ڈے نائٹ رکھا گیا ہے پاکستان ویمنز ٹیم 5 سال بعد دو طرفہ سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی، کوچنگ اسٹاف میں مینٹور وہاب ریاض،عمران فرحت،عبدالرحمان اور عبدالمجید شامل ہیں، ٹیم مینیجر عائشہ اشعر جبکہ میڈیا منیجر رضا راشد ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم2021ء کے بعد پہلی باردو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023ء میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی،یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment