دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان
ویب ڈیسک
|
19 Dec 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورے کیلیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کی قیادت شاہین آفریدی کو سونپی گئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد نواز، افتخار احمد، محمد رضوان، حارث رؤف، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد، اسامہ میر اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔
وہاب ریاض نے شاداب خان کے اسکواڈ میں عدم انتخاب پر کہا کہ ڈومیسٹک کھیلنے کے دوران انہیں انجری ہوئی جس کے باعث ابھی انہیں ڈاکٹعز نے مزید دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ محمد حارث کو خود سلیکٹ نہیں کیا گیا اور انہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے۔
وکٹ کیپرز کی دورہ نیوزی لینڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے وہاب ریاض نے کہا کہ ڈومیسٹک اور لیگز میں پرفارمنس دینے کے بعد کرکٹرز کو منتخب کیا ہے، اعظم خان کو فٹنس کے حوالے سے کام کرنے کا کہا ہے لیکن انکی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے 17 رکنی اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ احسان اللہ، شاداب خان، محمد حسنین، نسیم شاہ یہ چاروں اَن فٹ تھے اور وہ ہمارے پلانز کا حصہ ہیں، ہم ان پر انجری سے واپس آتے ہی لوڈ نہیں ڈالنا چاہتے اس لیے نوجوان کرکٹر کو موقع دیا ہے البتہ احسان اللہ کی انجری سے مکمل ری کور نہیں کرسکے ہیں اس لیے وہ شاید پی ایس ایل کا حصہ نہ ہوں۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ٹی20 کے ٹاپ پرفارمر کیلئے ایک کیمپ لگائیں گے، جس میں کامران غلام، عمیر بن یوسف، احمد شہزاد، محمد حارث، شہاب خان، محمد عمران، محمد عامر خان، اور عارف یعقوب شامل ہیں، انہیں اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
Comments
0 comment