فخر زمان کو ٹیم سے باہر کیوں رکھا گیا؟ پہلے میچ میں شاندار بیٹنگ کے بعد بلے باز نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
|
9 Feb 2025
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ انہیں سنچری نہ ہونے کا افسوس نہیں بلکہ میچ ہارنے کا دکھ ہے۔
فخر زمان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں 78 رنز کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد واپسی پر لوگوں نے جو پیار دیا ہے اس پر وہ شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن میچ کو اچھے انداز میں لے کر چلے جس کا بعد میں کیوی ٹیم کو فائدہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کو لے کر پرجوش ضرور ہیں مگر اس وقت ہماری توجہ اس سیریز پر ہے۔ بابر اعظم کی ایک کلاس ہے اور آپ دیکھیں گے کہ وہ پرفارم کریں گے۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں بیمار تھا اس لیے ٹیم سے باہر تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments
0 comment