فیفا ورلڈ کپ؛ میئر نیویارک زہران ممدانی کا سستے ٹکٹس کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ؛ میئر نیویارک زہران ممدانی کا سستے ٹکٹس کا اعلان

شہر کے رہائشیوں کے لیے تقریبا 1,000 ٹکٹس مختص کیے گئے ہیں
فیفا ورلڈ کپ؛ میئر نیویارک زہران ممدانی کا سستے ٹکٹس کا اعلان

Webdesk

|

22 May 2026

نیویارک: نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں پر شدید عوامی ردعمل کے بعد میئرنیویارک زہران ممدانی نے نیویارک کے شہریوں کے لیے محدود تعداد میں سستے ٹکٹس کی اسکیم متعارف کرا دی ہے جس کے تحت 50 ڈالر میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے رہائشیوں کے لیے تقریبا 1,000 ٹکٹس مختص کیے گئے ہیں جو مختلف گروپ اسٹیج اور ناک آٹ میچز کے لیے ہوں گے، تاہم فائنل اس میں شامل نہیں ہوگا۔

 یہ ٹکٹس ایک لاٹری سسٹم کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہر میچ کے لیے تقریبا 150 نشستیں اس اسکیم میں شامل ہوں گی اور کامیاب امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہوگی۔

ان ٹکٹس میں میچ تک جانے اور واپس آنے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت بھی شامل ہوگی۔میئر نے کہا کہ یہ اقدام مقامی شہریوں کو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ سے جوڑنے اور مہنگے داموں کے باعث شائقین کی محرومی کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

 ان کا مقف ہے کہ بڑے کھیلوں کے مقابلے صرف امیروں کے لیے محدود نہیں ہونے چاہیے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں اور ڈائنامک پرائسنگ کے طریقہ کار پر پہلے ہی شدید تنقید جاری ہے جبکہ مختلف حلقے فیفا سے قیمتیں کم کرنے اور مقامی شائقین کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!