گواسکر نے چیمپئیز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کا نام بتادیا؟
Webdesk
|
19 Jan 2025
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا کر بھارتی کرکٹ شائقین کو آگ بگولا کردیا۔
ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر سینل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے فیورٹ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ ہوم گراؤںڈ کا ایڈوانٹیج ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔
اپنے سابق کرکٹر کی زبان سے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر انہیں بھارتی فینز کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جبکہ کچھ نے انہیں شدید ٹرول کیا ہے۔
پاکستان سال 2017 کے چیمپئینز ٹرافی فائنل میں بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔چیمپئینز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں بھارت، پاکستان، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں ون ڈے ورلڈکپ کی چیمپئین آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور افغانستان شامل ہیں۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Comments
0 comment