دورہ آسٹریلیا، حسن علی کا ساتھیوں کو ایک آسٹریلوی کھلاڑی سے محتاط رہنے کا مشورہ
ویب ڈٰیسک
|
1 Dec 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔
حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، اس لیے ہم بہت محتاط رہیں گے اور اُن کے سامنے اپنی کوئی بھی حکمت عملی پر بات چیت نہیں کریں گے۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آن فیلڈ پلاننگ خفیہ رکھنے کے لیے عثمان خواجہ سے دور رہ کر باتیں کریں گے، عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بتاتے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ٹف رہتا ہے.اضافی باونس کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے.آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین باولر پیٹ کمنز ہیں۔
حسن علی نے کہا کہ آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک بولر ہیں مگر شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فن جانتے ہیں۔
Comments
0 comment