ہم ٹریک پر ہیں، چیزیں کلک نہیں کرپا رہے، بابر اعظم
Webdesk
|
31 May 2024
لندن: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد کہنا ہے کہ ہم ٹریک پر ہیں، چیزیں کلک نہیں کرپا رہے۔
قومی کپتان با براعظم کا سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب چیزیں تبدیل ہوتی ہیں تو ٹریک پرآنے کیلئے ٹائم چاہئے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پرآئے ہیں،جب کسی کھلاڑی کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی کہا جاتاہے سلیکشن غلط ہے۔جب ہارتے ہیں اس سے کچھ نا کچھ سیکھتے ہیں، بحیثیت ٹیم ہم کولیپس کرگئے ہیں،
بابر اعظم نے کہا کہ مانتاہوں ہم نے بولنگ بیٹنگ میں غلطیاں کی ہیں۔جب پرفارم کرے تو کہتے ہیں ٹیم میں کیوں نہیں، ہائی اسکورننگ میچ میں چانس لینا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلینڈ نے 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے فتح حاصل کرلی۔
Comments
0 comment