ہارڈیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

ہارڈیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے
ہارڈیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

Webdesk

|

3 Jul 2024

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے نمبرپر موجود ہے۔بھارت کے ہارڈیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون آل راونڈ بن گئے۔

 ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں،عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز کی درجہ بندی میں گیارہوں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیادوسرے، انگلینڈ تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم درجہ بندی میں جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن ہے۔

سوریا کمار یادیو دوسرے، انگلینڈ کے فل سالٹ کا تیسرا نمبر، بابر اعظم کی چوتھی اور محمد رضوان کی پانچویں پوزیشنہے۔

 دنیا کے سو بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں صرف چار پاکستانی شامل ہیں،فخر زمان کی 53ویں پوزیشن، افتخار احمد کا پیسنٹھ واں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا راج برقرار ہے، دس بہترین بولرز میں کوئی پاکستانی نہیں، شاہین آفریدی کا سترہ واں نمبرہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!