احسان اللہ انجری سے چھٹکارا پانے کیلئے لندن جائیں گے

احسان اللہ انجری سے چھٹکارا پانے کیلئے لندن جائیں گے

احسان اللہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے
احسان اللہ انجری سے چھٹکارا پانے کیلئے لندن جائیں گے

Webdesk

|

11 Apr 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی انجری سے چھٹکارا پانے کیلئے کچھ روز میں لندن جائیں گے۔

 احسان اللہ خان کو انجری سے چُھٹکارا دلانے کیلئے پی سی بی نے لندن میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ فرنچائز ملتان سلطانز بھی فاسٹ بولر کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے اور وہ ری ہیب کے باوجود تکلیف کا شکار ہیں، جس کے باعث رواں ایڈیشن میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے قاصر رہے۔

اپنے ایک پیغام میں احسان اللہ نے فینز کو عید کی مبارکباد دی ہے اور آگاہ کیا کہ وہ سرجری کے لیے انگلینڈ جارہے ہیں، انکے لیے دعا کریں کہ تاکہ جلد فٹ ہوجائیں۔

یاد رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے انکشاف کیا تھا کہ ابتدائی طور پر انکی انجری کی غلط تشخیص ہوئی اور پھر ناکام سرجری جس سے انکا کیرئیر داؤ پر لگ گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!