جنگ ایران، امریکا اور خطے سمیت کسی کے مفاد میں نہیں، ایرانی صدر

جنگ ایران، امریکا اور خطے سمیت کسی کے مفاد میں نہیں، ایرانی صدر

ایران کبھی بھی جنگ کی تلاش میں نہیں رہے گا
جنگ ایران، امریکا اور خطے سمیت کسی کے مفاد میں نہیں، ایرانی صدر

Webdesk

|

1 Feb 2026

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے زور دیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی جنگ ایران کے حق میں ہے، نہ امریکا کے اور نہ ہی خطے کے مفاد میں ہے۔

 انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر فوجی حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

مسعود پز شکیان نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات کرتی ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی جنگ کی تلاش میں نہیں رہے گا اور اسے یقین ہے کہ جنگ ایران، امریکا اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔

مصر کے صدر دفتر کے ترجمان محمد الشناوی نے کہا کہ اس ٹیلیفونک رابطے میں ایران کے جوہری معاملے پر بات ہوئی اور صدر عبدالفتاح السیسی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ۔

انہوں نے زور دیا کہ تصادم سے بچنا ضروری ہے اور فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہونا چاہیے۔سفارتی حل ہی بحران حل کرنے کا واحد اور بہترین راستہ ہے تاکہ مشرق وسطی میں مزید تنا اور عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصر اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا تاکہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ ایران کے جوہری معاملے کا پرامن اور جامع حل نکلے جو علاقائی اور عالمی استحکام کو فروغ دے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!