خدشہ ہے آئی سی سی پاکستان پر پابندی نہ لگا دے، سرفراز نواز

خدشہ ہے آئی سی سی پاکستان پر پابندی نہ لگا دے، سرفراز نواز

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی خبریں بھی تشویشناک ہیں۔
خدشہ ہے آئی سی سی پاکستان پر پابندی نہ لگا دے، سرفراز نواز

Webdesk

|

2 Feb 2026

لندن:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز  نے کہا ہے کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ بورڈ بن چکا، خدشہ ہے پاکستان پر پابندی نہ لگا دے۔

سرفراز نواز نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی خبریں بھی تشویشناک ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز نواز کو کرکٹ میں ریورس سوئنگ کا بانی کہا جاتا ہے جس سے آنے والے وقت میں بولرز نے بڑا نام کمایا۔

70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان کے یہ عظیم فاسٹ بولر مخالف بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!