کاکول میں قومی کرکٹرز کی سخت تربیت شروع

کاکول میں قومی کرکٹرز کی سخت تربیت شروع

فٹنس کیمپ آٹھ اپریل تک جاری رہے گا
کاکول میں قومی کرکٹرز کی سخت تربیت شروع

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2024

نیوزی لینڈ  کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا، پہلے سیشن میں پچیس کرکٹرز نے حصہ لیا اور میڈیکل ٹیم نے  سب کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کےمطابق بابر اعظم، نسیم شاہ اور افتخار احمد عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو  کیمپ جوائن کریں گے، فاسٹ بولر محمد عامر آج اکیڈمی پہنچیں گے۔ 

پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے ساتھ فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر اس فٹنس کیمپ کو دیکھ رہے ہیں، پاک فوج کے ٹرینرز بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے ذمہ داریاں نبھارہےہیں۔ 

شیڈول کے مطابق فٹنس کیمپ آٹھ اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد عید کی تعطیلات  ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چودہ اپریل کو پاکستان پہنچ رہی ہے، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچزں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان فٹنس کیمپ میں ٹرینرز کی رپورٹ کو سامنے رکھتےہوئے کیا جائے گا۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اٹھارہ اپریل کو پنڈی میں کھیلاجائے گا۔ ابتدائی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پنڈی جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ قذافی اسٹیڈیم میں رکھاگیاہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!