کپتانی سے ہٹانے کے بعد پی سی بی نے شاہین پر پابندی لگادی
ویب ڈیسک
|
2 Apr 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتانی سے ہٹانے کے ںعد اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اظہار رائے پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شاہین کو سوشل میڈیا پر کپتانی کی تبدیلی کے حوالے سے کچھ بھی پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے یہ پابندی 23 سالہ بولر سے منسوب جعلی بیان پر ناراضگی کا اظہار کرنے کے بعد لگائی ہے۔
بابر اعظم کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کے بعد پی سی بی نے ایک بیان جاری کیا جس میں شاہین کا حوالہ بھی شامل تھا۔
بیان میں لکھا تھا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں ہمیشہ یادوں اور مواقع کی قدر کروں گا۔ ٹیم کے کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔ میں ان کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ میں میدان کے اندر اور باہر اس کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہم سب ایک ہیں۔ پی سی بی نے شاہین کے حوالے سے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ہی ہے، پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بننے میں مدد کرنا۔
اس بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ حکام نے بیان جاری کرنے سے پہلے ان سے بات نہیں کی اور نہ ہی ان سے اجازت لی۔
دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی کاکول میں آرمی کے ٹریننگ سیشن میں شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی تاکہ ان سے منسوب اقتباسات پر ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
Comments
0 comment