کرکٹر نازک حصے پر گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا
افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔
Webdesk
|
7 May 2024
نئی دہلی: بھارت میں ان ڈور کرکٹ کھیلتے ہوئے زور دار شاٹ کے باعث گیند لگنے سے بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔
اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق 11 سالہ لڑکا شوریا گیند کرواتا ہے تاہم بیٹر کے زوردار شاٹ سے بچ نہیں پاتا ۔
گیند نازک حصے پر لگنے سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے۔
گرائونڈ میں موجود دیگر بچوں نے قریب موجود نوجوانوں سے مدد لینے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
Comments
0 comment