کرسٹیانو رونالڈو کی مشکل وقت میں فتح کیلیے اللہ سے دعا

کرسٹیانو رونالڈو کی مشکل وقت میں فتح کیلیے اللہ سے دعا

میچ کے دوران سنسنی خیز لمحے کے دوران رونالڈو دعا کرتے نظر آئے
کرسٹیانو رونالڈو کی مشکل وقت میں فتح کیلیے اللہ سے دعا

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2025

یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) نیشنز لیگ کے اسپین کے خلاف ایک سنسنی خیز میچ کے دوران، کرسٹیانو رونالڈو کو ہاتھ جوڑ کر اسلامی انداز میں دعا مانگتے ہوئے دیکھا گیا، جیسے وہ فتح کے لیے اللہ سے مدد طلب کر رہے ہوں۔  

یہ منظر کیمرے میں قید ہوا اور جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس نے بے شمار مسلمانوں کے دل چھو لئے۔ بہت سے مسلم فینز نے اس احترام آمیز انداز کی تعریف کی اور رونالڈو کے اس عمل کو سراہا۔  

کچھ صارفین نے کہا کہ "چاہے رونالڈو مسلمان نہیں، لیکن ان کا یہ انداز واقعی قابل احترام ہے۔" جبکہ کئی لوگوں نے اسے بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔  

رونالڈو کا یہ معمول نہیں، ماضی میں بھی وہ مشکل مواقع پر اسی طرح ہاتھ جوڑ کر دعا کرتے نظر آئے ہیں۔ تاہم، اس بار خاص طور پر مسلمانوں نے اسے بہت پسند کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!