کوہلی کا ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور کارنامہ
 
 
  Webdesk
|
26 Oct 2025
نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے لیجنڈ کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کمار سنگاکارا کے رنز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
کوہلی نے 81 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، اب ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے 305 میچوں میں 57.71 کی شاندار اوسط سے 14255 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا 404 میچوں میں 14234 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، انہوں نے 463 میچوں میں 44.83 کی اوسط سے 18426 رنز بنائے ہیں۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment