کوہلی نے ''300 کروڑ'' کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتادی

کوہلی نے ''300 کروڑ'' کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتادی

ویرات کوہلی نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی
کوہلی نے ''300 کروڑ'' کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتادی

Webdesk

|

10 Dec 2025

نئی دہلی: اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے 300 کروڑ روپے کی پرکشش آفر ٹھکرا دی جس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی جو مشہور کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں جبکہ کئی مشہور برانڈز کے سفیر بھی۔ انہوں نے حال ہی میں 300 کروڑ روپے کی پُرکشش آفر ٹھکرا دی ہے۔

ویرات کوہلی جو گزشتہ 8 برس سے مشہور جرمن ایتھلیٹک فٹویئر برانڈ ''پوما'' کے برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی حال ہی میں 300 کروڑ روپے کی پُرکشش پیشکش ٹھکرا کر اس کو الوداع کہہ دیا ہے۔

یہ بڑی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ 37 سالہ کرکٹر کا کھیلوں کے کاروبار میں نیا قدم رکھنا ہے۔ انہوں نے اپنے لائف اسٹائل برینڈ 'ون ایٹ' کے لیے اسپورٹس ویئر کمپنی 'اگیلیٹاس سپورٹس' کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کرتے ہوئے 40 کروڑ انڈین روپے کی سرمایہ کاری بھی کر دی ہے۔

ویرات کوہلی نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اگیلیٹاس سپورٹس کی انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہیں اور برینڈ کی شروعات کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوںنے کہاکہ میرے دل سے ایک نئے اور پُرجوش سفر کی شروعات ہو رہی ہے۔ ون ایٹ اور اگیلیٹاس کے لیے ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے، جو مقصد اور عزم سے بھرپور ہے۔ ون ایٹ اب اپنے نئے گھر اگیلیٹاس کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!