کیا ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ؟

کیا ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ؟

کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں ڈک پر آؤٹ ہوگئے۔
کیا ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ؟

Webdesk

|

23 Oct 2025

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں ڈک پر آؤٹ ہوگئے۔

ویرات کوہلی ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں مچل اسٹارک نے انہیں صفر پر پویلین کی راہ دکھادی تھی۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب سابق بھارتی کپتان مسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آٹ ہوئے ہوں۔

ویرات کوہلی نے ایڈیلیڈ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپس جاتے ہوئے اپنے گلوز ہاتھ میں لے کر اوپر کی جانب اٹھائے۔

کوہلی کے چہرے سے مایوسی جھلک رہی تھی، شائقین اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کے لیے تالیاں بجائیں۔

ویرات کوہلی کے اس اقدام پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے سوال اٹھایا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے یا پھر وہ اپنے کیریئر کا فیصلہ کرنے کے لیے آخری ون ڈے میچ کا انتظار کریں گے۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے کوہلی کے اس اشارے کو ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ بعض کا ماننا ہے کہ یہ صرف ان کا مداحوں کے لیے احترام کا اظہار تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!