محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد خاموشی توڑ دی

محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد خاموشی توڑ دی

میں نے ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی، محمد حفیظ
محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرنے کے بعد سابق قومی کپتان محمد حفیظ نے خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

محمد حفیظ نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کیم بطور ٹیم ڈائریکٹر نئے کردار کو مثبت انداز اور بڑے جذبے کے ساتھ قبول کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی کے ساتھ نئی پی سی بی مینجمنٹ نے چار سال کے کنٹریکٹ کو دو ماہ میں بدل دیا، میری پاکستان کرکٹ کے لئے نیک خواہشات ہیں، ہمیشہ کی طرح تمام تر زمے داریوں کا جوابدہ ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹ اور غیر کرکٹ حقائق کو ظاہر کروں گا جو خراب کارکردگی کا باعث بنے ہیں۔ ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر پاکستانی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

محمد حفیظ کا پی سی بی کے ساتھ مختصر دورانیے کے کنٹریکٹ میں بورڈ نے توسیع کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!