محمد نبی بنگلادیشی بولر مستفیض سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے

محمد نبی بنگلادیشی بولر مستفیض سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے

محمد نبی مستفیض کو بھارت کی جانب سے آئی پی ایل سے نکالنے سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے۔
محمد نبی بنگلادیشی بولر مستفیض سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے

Webdesk

|

13 Jan 2026

ڈھاکا: افغانستان کے آل راؤنڈ محمد نبی کو بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے متعلق پوچھا گیا سیدھا سوال بھی ٹیڑھا لگ گیا۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں میچ کے بعد گفتگو میں محمد نبی  مستفیض کو بھارت کی جانب سے آئی پی ایل سے  نکالنے سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے۔

جواب دینے کے بجائے محمد نبی نے کہا کہ میرا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ سیاست میں میرا کیا کام؟ تاہم محمد نبی نے بس اتنا کہہ کہ جان چھڑائی کہ مستفیض ایک اچھا بولر ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکال دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!