محمد رضوان نے اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
رضوان نے تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا
ویب ڈیسک
|
21 Apr 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
محمد رضوان نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 3000 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج 19 واں رن لے کر تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔
محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا، بابراعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔
Comments
0 comment