ملتان سلطانز کے نئے مالک کی تلاش کا اشتہار جاری ہونے پر علی ترین کا ردعمل

ملتان سلطانز کے نئے مالک کی تلاش کا اشتہار جاری ہونے پر علی ترین کا ردعمل

ملتان سلطانز کے مالک کی تلاش کیلیے بولیاں طلب کی گئیں ہیں
ملتان سلطانز کے نئے مالک کی تلاش کا اشتہار جاری ہونے پر علی ترین کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کیلیے سے بولیاں طلب کرنے کا اعلان کر دیا ہے

 سابق مالک علی ترین کی جانب سے معاہدہ مزید توسیع نہ دینے کے فیصلے کے بعد فرنچائز کی ملکیت خالی ہو گئی ہے۔

اخبارات میں شائع کیے گئے اشتہار کے مطابق دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار 30 جنوری تک اپنی تکنیکی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ اسی روز سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولیاں کھولی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ بولی عمل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نئے دور میں شمولیت کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملتان فرنچائز لیگ میں ایک مضبوط شناخت اور مداحوں کا حلقہ رکھتی ہے، جو 2018 میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن سے مسلسل ایونٹ کا حصہ رہی ہے۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کی موجودگی پی ایس ایل کی مجموعی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، جس کے باعث یہ فرنچائز ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک پُرکشش انتخاب سمجھی جا رہی ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق بولی کے اس عمل کے بعد فرنچائز کی ملکیت سے متعلق فیصلہ شفاف طریقے سے کیا جائے گا، تاکہ لیگ کے آئندہ سیزنز میں تسلسل اور مسابقت برقرار رکھی جا سکے۔

اس اشتہار کے جاری ہونے کے بعد سابق مالک علی ترین نے ردعمل کے طور پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایک پرانے ساتھی کی تلاش۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!