میچ کے دوران کوچ ہارٹ اٹیک کے باعث اسٹیڈیم میں ہی انتقال کرگئے
ویب ڈیسک
|
27 Dec 2025
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث ٹیم کے کوچ گراؤنڈ میں انتقال کرگئے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران کرکٹ حلقوں کے لیے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں ڈھاکا کیپیٹلز سے وابستہ اسسٹنٹ بولنگ کوچ محبوب علی ذکی دورانِ ڈیوٹی انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میچ سے قبل اس وقت پیش آیا جب محبوب علی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کرا رہے تھے۔
اسی دوران اچانک طبیعت بگڑنے پر وہ زمین پر گر پڑے۔ فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
59 سالہ محبوب علی ذکی کا شمار بنگلادیش کے تجربہ کار کوچز میں ہوتا تھا۔ وہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے گیم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی منسلک تھے اور پیس بولنگ کوچ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
اپنے کیریئر کے دوران محبوب علی نے کئی نمایاں کرکٹرز کی تربیت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ان کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی کرکٹ کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔a
Comments
0 comment