میں بھی سفر کرتا ہوں یہ سب پیسے کا چکر ہے، عماد وسیم کا سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر تبصرہ

میں بھی سفر کرتا ہوں یہ سب پیسے کا چکر ہے، عماد وسیم کا سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر تبصرہ

جب پیسہ مل رہا ہوتا ہے تو آپ کو کمٹمنٹ کرنا ہوتا ہے
میں بھی سفر کرتا ہوں یہ سب پیسے کا چکر ہے، عماد وسیم کا سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر تبصرہ

ویب ڈیسک

|

27 May 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ سکندر رضا کی طرح میں بھی سفر کرتا ہوں اور اس سب کٹمنٹ کی وجہ پیسے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں شعیب اختر کے ساتھ بطور تجزیہ کار گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کیا۔

عماد وسیم نے کہا کہ سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر میرا ردعمل یہ ہے کہ پیسے کیلیے کوئی کچھ بھی کرسکتا ہے کونکہ اگر آپ کو معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میں بھی بہت سفر کرتا رہا ہوں، کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ کسی دوسرے ملک میں دوسرا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 24 گھنٹے تک سفر کیا اور براہِ راست بھی میچ میں گیا ہوں، پیسہ آپ سے مختلف چیزیں کروا سکتا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ سکندر رضا بہترین کھلاڑی ہیں، وہ گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سکندر نے اپنی ٹیم کے لیے آئی ایل ٹی 20 کا فائنل بھی جیتا تھا، وہ ایک شاندار انسان اور ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!