ندا ڈار کا پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان

ندا ڈار کا پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان

نامور آل رانڈر نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی واپسی کا اعلان کیا
ندا ڈار کا پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان

Webdesk

|

19 Jun 2026

 لاہور: سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔

نامور آل رانڈر نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی واپسی کا اعلان کیا جس میں انہوں نے ٹیم کیلئے اپنی دستیابی کے بارے میں بتایا۔

ندا ڈار نے کہاکہ اپنا فوکس بڑھانے اور اسٹرینتھ کی بحالی کے لیے وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔

انہوں نے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے، میں بہت محنت کر رہی ہوں جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو گی میں اپنا بہترین دینے کے لیے تیار ہوں۔ندا ڈار نے کہا کہ سب کا شکریہ جنہوں نے میرا ہر حال میں ساتھ دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!