نئی عالمی رینکنگ میں بابر اعظم کی پوزیشن کیا رہی؟

نئی عالمی رینکنگ میں بابر اعظم کی پوزیشن کیا رہی؟

بابر اعظم ٹیسٹ میں مزید تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے
نئی عالمی رینکنگ میں بابر اعظم کی پوزیشن کیا رہی؟

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی مزید تنزلی ہوئی جبکہ ون ڈے میں اُن کی بادشاہت اور ٹی 20 میں پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، دوسرے پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، تیسرے پر انگلینڈ کے جوئے روٹ ہیں جو دو درجے ترقی کے بعد پانچویں سے تیسری پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیری مچل ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے جبکہ بابر اعظم چوتھی پوزیشن سے ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

سابق قومی کپتان کی ٹی 20 میں چوتھی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی 20 میں رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!