نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن کا فیصلہ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن کا فیصلہ

اسٹیڈیم کے تمام پرانے اسٹینڈز کو گراکر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن کا فیصلہ

Webdesk

|

21 Oct 2025

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اسٹیڈیم کے تمام پرانے اسٹینڈز کو گراکر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو بہتر کرنے کیلئے اسٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ختم کیے جائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے انکلوژرز کا ڈیزائن قذافی اسٹیڈیم سے ملتا جلتا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب بعد میں کی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی، سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے جس کا انتظامی کنٹرول سی ڈے اے کے پاس ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کو اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں اسٹیڈیمز اپگریڈیشن کے لیے 18 ارب روپے مختص کیے تھے۔ پہلے فیز میں ساڑھے دس ارب کے فنڈز تعمیراتی کاموں پر خرچ کیے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!