نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
Webdesk
|
25 Apr 2024
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو زبردست مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 178 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 179 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
کیویز کی جانب سے ٹم روبنسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستان کے عباسی آفریدی بھی تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور انہوں نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کے ولیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا پانچواں میچ لاہور میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
Comments
0 comment