نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دے دی
Webdesk
|
17 Jan 2024
نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 179 رنز بنا سکی۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے اسکور کیے۔
بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 24، محمد نواز 28، فخر زمان 19، اعظم خان 10، صائم ایوب 10 اور افتخار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
Comments
0 comment