پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

بابر اعظم کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی
پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Webdesk

|

12 Jan 2024

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 46 رنز سے شکست دے دی، صائم ایوب اور بابر کی شاندار اننگز بھی شکست کیوجہ سے رائیگاں گئی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی کپتان کو پہلے ہی اوور میں بڑا بریک تھرو تو ملا مگر پھر کیویز بلے بازوں نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن 57 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عباس نے تین تین جبکہ حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے چار اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 55 رنز دیے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ صائم ایوب اور رضوان نے کی، صائم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 8 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے اور پھر اننگز کے تیسرے اوور میں رن لینے کے چکر میں آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان 25 اور فخر زمان 15 رنز بناکر کیچ ہاتھوں میں تھما کر چلتے بنے۔ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز اسکور کیے ور پھر وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔

افتخار احمد 24، اعظم خان 10 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے جبکہ عباس آفریدی ایک اور حارث رؤف کوئی رن نہ بناسکے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی نے 4، ایڈم ملن اور بین سیئرز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!