پاک آسٹریلیا دوسرا میچ پی ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کیا گیا؟ جانیے

پاک آسٹریلیا دوسرا میچ پی ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کیا گیا؟ جانیے

اس حوالے سے براڈ کاسٹرز سے بات چیت جاری ہے، پی ٹی وی
پاک آسٹریلیا دوسرا میچ پی ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کیا گیا؟ جانیے

Webdesk

|

26 Dec 2023

 قومی سرکاری ٹی وی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا دوسرا میچ اچانک براہ راست دکھانا بند کیا جس پر اب انتظامیہ نے وضاحت بھی پیش کردی ہے۔

پی ٹی وی کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران جوئے کی کمپنی کے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت سے ایسی کمپنیوں کی تشہیر پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

پی ٹی وی کی انتظامیہ نے کہا کہ اس حوالے سے براڈ کاسٹرز سے بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر میچ پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا اور کچھ صارفین نے اس اقدام کو دل سے سراہا۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں پی ٹی وی اسپورٹس سے ٹیسٹ میچ نشر کیا گیا تو اس میں جوئے کی کمپنی کے اشتہارات کی تشہیر کی گئی تھی حالانکہ پرتھ کے گراؤنڈ میں ان کمپنیز کے اشتہار پینٹ نہیں تھے لیکن سافٹ ویئر کی مدد سے ورچوئل ایڈورٹائزنگ کر کے جوئے کے اشتہارات کی تشہیر کی گئی۔

بعد ازاں وزارت اطلاعات و نشریات نے صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے جوئے کے اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی اور پیمرا نے بھی سخت ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔

پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس کا مؤقف ہے کہ جوئے کے اشتہارات کی روک تھام کیلیے حکومت کی زیر ٹالیرنس پالیسی کو تسلیم کرتے ہیں اور ایسے اشتہارات کی روک تھام کیلیے اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطے کررہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!