پاکستان کا بائیکاٹ، بھارتی ٹیم کو دو پوائنٹس کیلئے سری لنکا جانا پڑے گا
Webdesk
|
2 Feb 2026
کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا جانا پڑیگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات کے دوران بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہوا۔
پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بھارتی ٹیم کو کولمبو جانا پڑے گا، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول ہے۔
پاکستان کے انکارکے باوجودبھارت کو 2 پوائنٹس کیلئے کولمبو جانا پڑے گا، بھارتی ٹیم کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہو گا اور میچ منسوخی کے آفیشل فیصلے کا انتظارکرنا ہو گا۔
جب میچ آفیشل میچ منسوخ کرنے کا اعلان کریں گے تو اس وقت ہی بھارت کو دو پوائنٹس ملیں گے۔حکومت پاکستان نے بھارت سے میچ کا بائیکاٹ کافیصلہ بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ہے۔
Comments
0 comment