پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف والی بال سیریز میں فاتحانہ آغاز
قومی ٹیم نے ایک صفر سے برتری حاصل کرلی
ویب ڈیسک
|
28 May 2024
پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو تین صفر سیٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا اور تینوں سیٹس میں کینگروز کو چت کردیا۔
قومی ٹیم نے پہلا سیٹ 25، 22 دوسرا پچیس باٸیس اور تیسرا پچیس بیس سے جیتا۔ شاٸقین کی بڑی تعداد نے پہلے میچ میں شرکت کرکے پاکستان کی بھرپور حوصلہ افزاٸی کی۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا میچ 29مٸی کو کھیلا جاٸیگا۔
Comments
0 comment