پاکستان کے ڈٹ جانے پر آئی سی سی بنگلادیش کرکٹ بورڈ پر مہربان، بڑے اعلانات

پاکستان کے ڈٹ جانے پر آئی سی سی بنگلادیش کرکٹ بورڈ پر مہربان، بڑے اعلانات

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو 2028 سے 2031 کے درمیان ایک بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی سونپی جائے گی، آئی سی سی کا فیصلہ
پاکستان کے ڈٹ جانے پر آئی سی سی بنگلادیش کرکٹ بورڈ پر مہربان، بڑے اعلانات

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2026

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں عدم شرکت کے معاملے پر بنگلا دیش پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ عالمی کرکٹ ادارے نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کو آئندہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو 2028 سے 2031 کے درمیان ایک بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی سونپی جائے گی، جس سے بنگلا دیش کے تحفظات دور کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے تھے، جن میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ان مذاکرات میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہے، جن میں پی سی بی نے بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کے ازالے پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آئی سی سی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں فریقین کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کیا۔ آئی سی سی نے بنگلا دیش کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے معاملات کے حل کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!