پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کر کے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک
|
29 Mar 2025
نیپیئر: نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار 199 رنز کی شراکت داری کرکے نیوزی لینڈ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز اسٹیفن فلیمنگ اور نیتھن ایسٹل کے پاس تھا، جنہوں نے 2001 میں 193 رنز جوڑے تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا میں مشکل میں تھی اور 50 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، لیکن چیپمین اور مچل نے مضبوط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ چیپمین نے 108 رنز کی شاندار سنچری بنائی، جبکہ مچل نے 82 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔
تاہم، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ اب بھی پاکستان کے انضمام الحق اور عامر سہیل کے پاس ہے، جنہوں نے 1994 میں شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 263 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی تھی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلیے 345 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم صرف 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
Comments
0 comment