پاکستان نے دوسرا ٹی ٹو20 جیت لیا، نیوزی لینڈ کو شکست

پاکستان نے دوسرا ٹی ٹو20 جیت لیا، نیوزی لینڈ کو شکست

پاکستان نے 7 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو شکست دی
پاکستان نے دوسرا ٹی ٹو20 جیت لیا، نیوزی لینڈ کو شکست

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2024

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں شکست دے دی۔

 کیویز بیٹرز گرین شرٹس کی بولنگ کے سامنے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور صرف 91 رنز ہی بنا سکی، پاکستان نے آسان ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 47 گیندوں پہلے حاصل کر کے سیریز میں ایم صفر سے برتری حاصل کرلی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی 20میچ کا ٹاس جیت کر کپتان بابر اعظم نے پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 نیوزی لینڈ کے ٹاپ بیٹرز گرین شرٹس کا سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 18.1اوورز میں 90 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

 نیوزی لینڈ ک طرف سے مارک چیمپمین 19، ڈین فوکس کروفٹ 13، ٹم سیفرٹ 12رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے 13رنز دیکر تین آوٹ کیے جبکہ محمد عامر، شاداب خان ، ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ 

جواب میں پاکستان نے91رنز کا ہدف 12.1اوورز میں پورا کیا۔ اوپنر صائم ایوب پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر چار رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔

 پانچویں اوور میں کپتان بابر اعظم 41کے مجموعی اسکور پر 14رنز بنا کر اسٹمپ آوٹ ہوے جبکہ 56کے مجموعی سکور پر عثمان خان بھی سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گٸے جس کے بعد محمد رضوان نے عرفان خان کیساتھ پاکستان کو 12.1اوورز میں فتحیاب کروایا۔ 

محمد رضوان 45 اور عرفان خان 18رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طف سے بین لسٹر، میچل بریس ویل ، ایش سوڈی نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنی میچ 21اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!