پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

Webdesk

|

19 Jan 2025

پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو  ملتان ٹیسٹ میں 127رنز سے شکست دیکر  دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بیٹر ایلک اتھانزی پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کر سکے اور انہوں نے 55 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بلے باز مزاحمت نہ کرسکا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!