پاکستانی گالفرز حمنہ امجد اور سید رضا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
Webdesk
|
5 Apr 2024
پاکستان کے دو معروف گالفرز حمنہ امجد اور سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پروفیشنل گالفر سید رضا علی اور انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد کی شادی کی پر وقار تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا گیا۔
شادی کی پروقار تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب نے شرکت کی، جبکہ جوڑے کے ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جس میں حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ جیولری میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دلہا رضا علی کریم کلر کی شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ میں اپنی خدمات سر انجام دے چکی ہیں، جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔
Comments
0 comment