پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے دیا

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے دیا

سرباز خان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے دیا

Webdesk

|

4 Oct 2024

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے غیر معمولی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سرباز خان وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے جو کہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

تازہ ترین کامیابی میں سرباز خان نے 8027 میٹر بلند شیشاپنگما چوٹی کو سر کیا جو ان کی 14 ویں ایٹ تھاوزنڈر چوٹی ہے۔

 سرباز خان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔

سرباز کی انسٹاگرام پروفائل پر درج معلومات کے مطابق انہوں نے 11 بلند ترین چوٹیاں بغیر سپلیمینٹری آکسیجن کے سر کی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!