پی سی بی نے بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے

Webdesk
|
11 Jun 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کیلئے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کاشف علی کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کیلیے، محمد عباس کو 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رؤف کو میجر لیگ کرکٹ کیلیے این او سی دیا گیا۔
Comments
0 comment