پی سی بی نے شاہین آفریدی کو بیان جاری کرنے سے روک دیا

پی سی بی نے شاہین آفریدی کو بیان جاری کرنے سے روک دیا

شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹویٹ لکھ لی تھی، انہیں آخری لمحے پر ٹویٹ کرنے سے روک دیا گیا
پی سی بی نے شاہین آفریدی کو بیان جاری کرنے سے روک دیا

Webdesk

|

1 Apr 2024

 اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹویٹ لکھ لی تھی، انہیں آخری لمحے پر ٹویٹ کرنے سے روک دیا گیا۔شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کئے گئے بیان پر اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین آفریدی پی سی بی کے رویے سے نالاں اور بورڈ کی جانب سے جاری بیان سے بھی لاعلم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی پی سی بی سے ناخوش ہیں اور سلیکشن کمیٹی کے رویے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی سلیکشن کمیٹی کے رویے اور کپتانی لینے کے فیصلے سے سخت ناراض ہیں۔

 کمیٹی شاہین کے سوالوں کا جواب دینے اور انہیں مطمئن کرنے میں بھی ناکام رہی۔ابھی یہ معاملہ چل ہی رہا تھا کہ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر بابر اعظم کو محدود اوورز کا قائد بنانے کا بیان جاری کردیاگیا تھا جس میں شاہین کا بیان بھی شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!