قومی کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قومی کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کراٹے ماسٹر کے انتقال پر سب رنجیدہ
قومی کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2026

کوئٹہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قومی سطح کی کراٹے کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گئیں۔

اطلاعات کے مطابق 18 سالہ آرزو، جو غلام علی ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس سے وابستہ تھیں، موٹر سائیکل پر سفر کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ وہ اپنی ایک ساتھی کے ہمراہ مقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ راستے میں موٹر سائیکل پھسل گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمی حالت میں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کر چکی تھیں اور ایک ابھرتی ہوئی کھلاڑی سمجھی جاتی تھیں۔

واقعے پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر اور دیگر عہدیداروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!