قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی
ویب ڈیسک
|
6 Apr 2024
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان و سینیر بیٹربسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب 32 سالہ آل راؤنڈر بسمہ معروف اور 28 سالہ رائٹ آرم لیگ اسپنر غلام فاطمہ کے ساتھ ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دونوں معمولی زخمی ہوئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کا سٹی اسکین کیا گیا جس کی رپورٹ کلیئر آئی ہے اور ڈاکٹرز نے دونوں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق دونوں ویمن کرکٹرز کی حالت تسلی بخش ہے،جمعہ کی شب ٹریفک حادثہ میں 32 سالہ آل راؤنڈر بسمہ معروف اور 28 سالہ رائٹ آرم لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو معمولی زخم آئے تھے۔
دونوں کرکٹرز پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔
20 ممکنہ کھلاڑیوں کاقومی کیمپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر جاری ہے۔
دریں اثنا ترجمان کے مطابق دونوں مزکورہ مجروع ویمن کرکٹرز اس وقت پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ دوسری جانب تربیتی کیمپ میں ہفتہ کو اوول گراؤنڈ پر شیڈول پریکٹس میچ منسوخ کردیا گیا،کھلاڑیوں نے میچ سینریو میں حصہ لیا اور کوچز کے دیے جانے والے اہداف کو پانے کی کوشش کی۔
Comments
0 comment