رضوان آؤٹ، شاہین آفریدی کو ون ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا گیا

رضوان آؤٹ، شاہین آفریدی کو ون ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا گیا

پی سی بی کی کمیٹی نے شاہین آفریدی کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں کپتانی دینے کا فیصلہ کیا ہے
رضوان آؤٹ، شاہین آفریدی کو ون ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2025

شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم اجلاس میں شاہین آفریدی کو جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی کپتانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جانے والی سیریز کے میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی سی بی کے اجلاس میں اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!