شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
شاہد آفریدی نے میزبانی پر پاکستان مشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
Webdesk
|
17 Jun 2026
نیویارک: سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دور ان پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات کی۔
سابق قومی کرکٹ کپتان شاہدآفریدی نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارکی دعوت پراقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شاہدآفریدی کو اقوامِ متحدہ کے کردار اور سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ عاصم افتخار احمد نے پاکستان کرکٹ اور فلاحی شعبے میں شاہد آفریدی کی خدمات کو سراہا۔
عاصم افتخار نے کھیلوں کوامن،خیرسگالی اوربین الاقوامی تعاون کے فروغ کا مؤثرذریعہ قراردیا، شاہد آفریدی نے میزبانی پر پاکستان مشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
Comments
0 comment