شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کی پرفارمنس کی تعریف
Webdesk
|
1 Feb 2026
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سلمان علی آغا نے بطور کپتان میدان میں آگے بڑھ کر ٹیم کی قیادت کی، ان کی فارم اور مثبت نیت ٹیم کے لیے ایک بڑی خوش آئند علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سلمان علی آغااپنی موجودہ فارم اور تسلسل کو آئندہ ورلڈ کپ تک برقرار رکھیں گے،جو پاکستان کے لیے نہایت اہم ہوگا۔
سابق کپتان نے ٹیم کی اجتماعی پرفارمنس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم ورک اور درست حکمت عملی کامیابی کی بنیاد بنی۔ شاہد آفریدی کے اس بیان کو کرکٹ حلقوں میں قومی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment