شاہد آفریدی کا سیاست میں آنے کا عندیہ
ویب ڈیسک
|
5 Apr 2024
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا ہے اور اس کی وجہ انہوں نے کچھ یوں بیان کی کہ وہ ملک کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
47 سالہ کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست میں قدم رکھنا چاہتا ہوں اور پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے بزرگوں نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بڑوں سے کہتا ہوں کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔
قومی ٹیم کی قیادت میں حالیہ تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو کپتان کے کردار سے دور رکھیں۔
"میں نے ہمیشہ شاہین کو کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی اور اُسے ہمیشہ کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا البتہ یہ الگ بات ہے کہ اُس نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا۔
اس سے قبل 31 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (BCP) نے شاہین کی جگہ بابر کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنایا تھا۔
29 سالہ اسٹار کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنلز (ODI) اور T20Is میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شان مسعود ریڈ بال کے کپتان کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment