شاہین آفریدی کاکول فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے
ویب ڈیسک
|
6 Apr 2024
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھور کر پشاور چلے گئِے ہیں۔
ذرائع کےمطابق کپتانی سے ہٹآئے جانے پر ناخوش شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز کیمپ سے اپنے گھر روانہ ہوگئے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں علامتی طورپر شیئر کو دکھایا گیا اور اس پر درج عبارت کو شاہین شاہ آفریدی کے جذبات سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی آج اپنی چوبیس ویں سالگرہ منارہےہیں، ان کے کیمپ چھوڑ کر جانے کے حوالےسے پی سی بی حکام نے شاہین کے ناراضی میں کیمپ سےجانے کے تاثر کو مسترد کرتےہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ شاہین باقاعدہ اجازت لےکر کیمپ سے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی پیر کو پنڈی میں ہونے شیڈول خصوصی ٹیم افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔ سابق چیئرمین ذکا اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کوٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا تاہم موجودہ چیئرمین محسن نقوی نے ان کی جگہ دوبارہ بابر اعطم کو قیادت سونپ دی ہے۔
Comments
0 comment