شاہین آفریدی نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

شاہین آفریدی نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

تصویر میں باپ شاہین آفریدی اور بیٹے عالیار کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے
شاہین آفریدی نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک پیار بھری تصویر شیئر کی ہے۔

شاہین نے یہ تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی، جس میں شاہین کو اپنے بیٹے عالیار کے ساتھ خوش گوار لمحات گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

تصویر میں شاہین کے بیٹے عالیار کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آ رہا، لیکن باپ اور بیٹے کے درمیان محبت بھرا رشتہ صاف طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اکثر اپنے ذاتی لمحات کو اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، اور یہ تصویر بھی ان کے خاندانی تعلق کی گرمجوشی کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ عالیار قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا نواسہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!